وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کے پی حکومت کے خلاف تقریباً چارج شیٹ پڑھ کر سنا دی ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہو کر سیاست کے پیچھے نہیں چھپا جا سکتا، اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کو بالکل واضح کر دیا ہے۔
خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ جب ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں تو کے پی حکومت آگے کیوں نہیں آتی؟ کیا وہ بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن پیدا کرتی ہے اور پولیس کی کیپیسٹی بلڈنگ بھی نہیں کرتی۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ریاست ہے تو سیاست، جمہوریت اور ہم سب موجود ہیں۔