قصور کے قریب پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے لدھڑ گاؤں کے 2 نہتے پاکستانی شہری عظمت رسول اور محسن جٹ شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تھے کہ بی ایس ایف نے انہیں بغیر کسی وارننگ کے ٹارگٹ کیا اور ان میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی، جس کے باعث یہ واقعہ بارڈر معاہدے اور طے شدہ ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیتے ہوئے ان معصوم اور نہتے شہریوں کو درانداز قرار دے دیا ہے۔