پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا

image

اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر 2026 تک پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US