وزارتِ اطلاعات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف مقامات پر احتیاطاً کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ جانبدارانہ رپورٹنگ گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا حقائق کا متبادل نہیں ہوسکتا۔