وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی یقین دہانی نہ ملنے کے باعث حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔
طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تیار نہیں، جبکہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے رویے سے بھی مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کے بغیر دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنا مشکل ہوگا۔