سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام وژن کے تحت خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔