ایم ٹی آنر 25 کے زخمی پاکستانی عملے کے ارکان اور میتیں کراچی پہنچیں گی

image

ایم ٹی آنر 25 کے زخمی پاکستانی عملے کے 4 ارکان اور جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے آج کراچی پہنچیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایتھوپیا اور جبوتی میں پاکستان کے سفیروں نے زخمی پاکستانی عملے کے ارکان عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان کو ادیس ابابا سے روانہ کیا۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کی میتیں بھی ان کے ہمراہ کراچی روانہ کی گئی ہیں۔ پاکستانی شہری ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی 694 کے ذریعے آج کراچی پہنچیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US