نوشہروفیروز بائی پاس پر ٹریلر اور کار کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور لاشوں و زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کرایا۔
موٹروے پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے حادثے میں ملوث ٹریلر اور کار کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔