نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج 5 اکتوبر 2026 کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی (SPDC) کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔