سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیوں سے دہشتگرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مدد مل رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔