جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

image

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو آئندہ سماعت پر جسمانی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزراء فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے حسن خان نیازی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US