کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن جائے وقوعہ پہنچ گیا جہاں سربراہ کمیشن جسٹس عمر سیال نے تفصیلی معائنہ کیا۔
کمیشن نے نرسری کے ملازمین سے مختلف سوالات کیے جبکہ پولیس افسران نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد پر بریفنگ دی۔ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ فائرنگ ہوئی لیکن آواز نہیں سنی گئی اس بات پر سوالات اٹھتے ہیں۔
کمیشن نے واقعے کے داخلی و خارجی راستوں اور گیسٹ ہاؤس کا بھی جائزہ لیا جبکہ میر رضا کے والد، بہن، پولیس حکام اور کمیشن کے فوکل پرسن بھی موقع پر موجود تھے۔