قزاقوں کے ہاتھوں شہید کاشف عمر کی نمازِ جنازہ ادا، گورنر سندھ اور سیاسی رہنماؤں کی شرکت

image

صومالیہ میں سمندری قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی شہری سید کاشف عمر کی نمازِ جنازہ کراچی کی جامع مسجد غوث الاعظم میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور ایم کیو ایم کے رہنما جمال احمد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ صومالیہ واقعے میں زخمی ہونے والے یاسر، شہید کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی جنازے میں شرکت کی۔

گورنر سندھ نے جامع مسجد غوث الاعظم آمد کے موقع پر شہید سید کاشف عمر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے والد اور بیٹے سمیت دیگر اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں پاکستانی شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US