میئر کراچی کا شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم

image

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی ٹی ایس نے شہر میں جاری میگا اسکیمز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے واضح ڈیڈلائن دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر میں کام جاری ہیں اور انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ بہتر فنشنگ بھی یقینی بنائی جائے۔ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس بھی درست کی جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔

اجلاس میں میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر، مشیر مالیات گلزار علی، ڈی جی ٹی ایس طارق مغل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US