نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات کے لیے نارمل کیٹیگری میں دی گئی درخواست کو بعد ازاں ارجنٹ یا ایگزیکٹو کیٹیگری میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
نادرا حکام کے مطابق یہ سہولت ان شہریوں کے لیے فراہم کی گئی ہے جنہیں درخواست جمع کرانے کے بعد کسی ہنگامی ضرورت کے باعث دستاویز جلد درکار ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ نادرا سینٹر سے جمع کرائی گئی درخواست کی صورت میں شہری اپنی ٹریکنگ آئی ڈی کے ہمراہ متعلقہ سینٹر جا کر پروسیسنگ کیٹیگری تبدیل کراسکتے ہیں۔
آن لائن درخواست دینے والے شہری پاک آئیڈینٹیٹی سسٹم کے ذریعے بھی اپنی درخواست کی ترجیح کو اپ ڈیٹ کرکے نارمل سے ارجنٹ یا ایگزیکٹو کیٹیگری منتخب کرسکتے ہیں۔