قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف متاثرہ خاندان کا پریس کلب پر احتجاج، انصاف کا مطالبہ

image

عاشق پٹھان اور ان کے اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کے قتل کے خلاف اور انصاف کے حصول کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شانتی نگر میں پیش آئے افسوسناک واقعے کو تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرہ خاندان شدید غم و غصے کا اظہار کر رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیس میں اگرچہ دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، تاہم دیگر نامزد ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے دور ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں مسلسل ناکام رہے ہیں، جس سے متاثرہ خاندان میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مفرور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیس کی شفاف تفتیش مکمل کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US