سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں خوارج کے ٹھکانوں اور مشتبہ نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔