پنجاب بھر میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی عائد ہوگی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے ہتھیار رکھنے اور ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ تاہم شادی کی تقریبات، نماز جنازہ اور تدفین کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں، سرکاری ادارے اور ضلعی انتظامیہ کی باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر دفعہ 144 کا اطلاق نہیں ہوگا۔