خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں 7 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق متاثرہ بچہ تحصیل جمرود کی یونین کونسل غنڈی اے کا رہائشی ہے۔ رواں سال سامنے آنے والے 6 کیسز میں سے 5 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کی منتقلی بدستور جاری ہے۔
حکام نے خیبر، پشاور اور جنوبی خیبر پختونخوا کے علاقوں کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیتے ہوئے ضلع خیبر میں ویکسینیشن کا عمل مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی رسک علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور انجیکشن کے ذریعے ویکسین فراہم کرنے کی خصوصی مہم کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔
این ای او سی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین کی تمام تجویز کردہ خوراکیں ضرور دلوائیں۔