مذاکرات میں بریک تھرو کے باوجود آخری وقت میں شرائط عائد کی گئیں، طلال چوہدری

image

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے نہیں لا رہی مذاکرات کو دانستہ طور پر نتیجہ خیز نہیں بننے دیا گیا۔

پریس کانفرنس میں طلال چوہدری نے بتایا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد سے پشاور گئی اور سہیل آفریدی سے ملاقات کی جہاں مذاکرات کے بنیادی نکات پر اتفاق رائے بھی ہوگیا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی صحت، ملاقاتوں اور دیگر سیاسی معاملات سمیت متعدد امور پر اتفاق ہوگیا تھا اور مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوچکی تھی تاہم آخری مرحلے میں نئی شرائط عائد کردی گئیں جس سے مذاکراتی عمل آگے نہ بڑھ سکا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق معاملات کو بھی مذاکرات میں نظر انداز کیا گیا۔ ملک اور قوم کی سلامتی سیاسی مفادات سے زیادہ اہم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی گنجائش دی جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US