ایل این جی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ ایل این جی صارفین کے لیے بلنگ ریٹ 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ یہ نرخ 5200 روپے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایل این جی کنکشنز رکھنے والے صارفین کو بھاری بل موصول ہوئے۔ تاہم رواں ماہ قیمت میں کمی کے بعد صارفین کے بلوں میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔