پمز میں انتظامی تبدیلیاں، ڈاکٹر تنویر خالق نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا

image

وفاقی دارالحکومت کے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں ایک بار پھر انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر محمد سلمان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر عظمت حیات کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سبین کی خدمات واپس پولی کلینک کے سپرد کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US