لاہور ہائیکورٹ کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو کل طلب کرنے کا حکم

image

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹری محرر کیس میں ملزم کی عدم گرفتاری پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کو کل طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ جب ملزم کے قصوروار ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا تو گرفتاری کے لیے انتظار کیوں کیا جاتا رہا۔

عدالت میں اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر ملزم کی گرفتاری سے متعلق تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، جس پر عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔

عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US