پاکستان اقوام متحدہ میں خصوصی کردار ادا کر رہا ہے، گوتریس کی امن مشن میں خدمات کی تعریف

image

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دورے کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار اور عالمی امن کے لیے اس کی خدمات کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی امن مشنز میں خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

گوتریس نے کہا کہ تمام تنازعات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے اقوام متحدہ کے منصب کی مدت مکمل ہونے کے بعد کسی سیاسی عہدے یا سیاسی عزائم سے متعلق بھی واضح کیا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US