سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے دہشت گردوں میں افغان شہریوں کی شناخت نے پاکستان میں دہشت گردی میں افغان عناصر کے ملوث ہونے کے حوالے سے مزید شواہد سامنے رکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جن میں محب اللہ عرف خالد بھی شامل تھا۔ محب اللہ کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی، جو قندھار کا رہائشی اور ملا عبد الرحیم اخوند کا بیٹا تھا۔
ذرائع کے مطابق تین روز قبل پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ایک اور دہشت گرد عبداللہ جان بھی مارا گیا۔ عبداللہ جان گل بہادر گروپ سے وابستہ اور اس کے کمانڈر گوہر کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شناخت پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے کہ افغانستان سے وابستہ عناصر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔