پاکستان کا فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

image

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز بھی جانچے گئے، جن کا مقصد درستگی میں بہتری اور نظام کی بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور متعلقہ ادارے کے انجینئرز نے کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح 4 ایکسٹینڈڈ ورژن کے کامیاب تجربے پر متعلقہ حکام، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور اس اہم سنگِ میل کے حصول میں ان کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US