قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں کروڑوں کے مبینہ کرپشن اسکینڈل پر سارجنٹ ایٹ آرمز کو چارج شیٹ

image

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں کروڑوں روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی گئی۔

چارج شیٹ میں اشفاق اشرف پر بدعنوانی، غفلت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں الزامات پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق اشفاق اشرف پر سرمایہ کاری کے نام پر مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے مشیر کا نام استعمال کرکے کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

انکوائری افسر کو معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے 7 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US