دلہن کے قتل کا مرکزی ملزم انجام کو پہنچ گیا، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

image

گوجرانوالہ میں ولیمے کی تقریب سے واپسی پر دلہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم سرفراز مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ سی سی ڈی کے مطابق مدوخلیل روڈ پر کارروائی کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ملزم سرفراز زخمی ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی کا دعویٰ ہے کہ سرفراز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ دوسری کارروائی میں ملزم کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمہ عروب پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو سمن آباد چنگی کے قریب ولیمے کی تقریب سے واپسی پر دلہن کو قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے تین سال قبل مقتولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا، تاہم انکار پر اس نے مبینہ طور پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US