اسلام آباد پولیس کے لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری

image

اسلام آباد پولیس کے تمام رینکس کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی گئی، جس کی منظوری آئی جی اسلام آباد نے دے دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس یونیفارم کو ذاتی تشہیر، شہرت یا گلیمر کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

پالیسی کے مطابق پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر اپنی پیشہ ورانہ حیثیت اور محکمانہ نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

نئی سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جبکہ پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US