حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، رانا ثناء اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے بیٹھنے کی دعوت دی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ریاست کو یرغمال بنا کر کسی بھی مطالبے کو منوانا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مسلسل عدم استحکام کے ایجنڈے پر چل رہی ہے، تمام مسائل اور ایشوز کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ذاتی ایجنڈے کو قومی مفادات پر ترجیح نہیں دی جانی چاہیے، ملک میں سیاسی مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US