وزیراعظم نے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط رکھ کر اچھا نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط رکھ کر اچھا نہیں کیا، مذاکرات تو احتجاج ختم کرنے کے لیے ہی ہو رہے تھے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست میں لائنز نہیں کھینچی جاتیں، بات چیت ہونی چاہیے، تاہم لانگ مارچ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران جو باتیں ہوئیں وہ باہر نہیں آنی چاہئیں تھیں، مذاکرات کی باتیں باہر آنے پر جس نے بھی ایسا کیا، مجھے اس سے شکوہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور سیاسی معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے ہی تلاش کیا جانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US