کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنرل سید عامر رضا کو ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔
دونوں جانب سے پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ اور علاقائی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔