سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواستیں خارج کردی ہیں۔
یہ فیصلہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے بعد سنایا۔
سماعت کے دوران سندھ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سلیم اختر نے دلائل دیے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر نظرثانی درخواستیں خارج کرنے کا فیصلہ سنایا، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فیصلے سے ریمارکس حذف کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست بھی خارج کردی گئی۔