خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری

image

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امن و امان برقرار رکھنے اور سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کے دستوں اور وسائل کی تعیناتی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری 11 اکتوبر 2026 کو آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت جاری کیے گئے اعلان کی مدت کے لیے دی گئی ہے۔ تعیناتی کا بنیادی مقصد شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔

حکم نامے کے مطابق خیبر پختونخوا میں تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین گورنر خیبر پختونخوا، جی ایچ کیو کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

وفاقی حکومت کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق حکم نامہ گزٹ آف پاکستان کے پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US