جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل، بعض اسٹیشنز پر آپریشن جاری

image

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی، کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس آپریشن معطل ہے، جبکہ صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک سروس بحال ہے۔

میٹرو بس حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سروس کے ایک حصے کو بند کیا گیا ہے۔ سروس کی جزوی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بسیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US