وزیراعظم ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ قیدی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ اہم سرکاری عمارتوں پر مشتمل ریڈ زون میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس جاری ہے، جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔ اجلاس کے دوران ہی ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری اور قیدی وینز کی موجودگی کے باعث علاقے میں سیکیورٹی انتظامات غیر معمولی طور پر سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی وزیراعظم ہاؤس کے باہر موجود ہے۔