انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: بنگلادیش نے پاکستان کو 32 رنز سے ہرا دیا

image

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز کے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش انڈر 19 کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے سعدیہ اسلام 44 اور شیرینہ خاتون 32 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔

137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی طرف سے روائل فرحان 36 اور اقصیٰ حبیب 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بنگلا دیش کی باؤلنگ میں فرجانہ یاسمین میدھا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 جبکہ نشیتا اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم سیریز میں اپنا آخری گروپ میچ کل اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US