راجن پور: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق، 40 زخمی

image

راجن پور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کے حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے اور 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US