کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

image

کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، فی کلو قیمت 550 روپے سے بڑھ کر 600 روپے ہوگئی، جبکہ دو روز کے دوران ایل پی جی 150 روپے فی کلو مہنگی ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب اوگرا نے اکتوبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US