تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر کے شہر ڈانو دھانڈل کے مقامی اسپتال میں کھڑی ایمبولینس میں آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمیوں کو تحصیل اسپتال ننگرپارکر منتقل کیا گیا جبکہ شدید جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا۔
تحصیلدار ننگرپارکر کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں آگ لگنے کی وجہ سلنڈر پھٹنا بتائی گئی ہے۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے میرپورخاص اور کراچی سے ماہرین کی ٹیمیں طلب کرلی گئی ہیں، جو شواہد کا جائزہ لے کر حادثے کی وجوہات کا تعین کریں گی۔