بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔
نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ 70 سالہ نورین نیازی کی اسپتال منتقلی کے بارے میں خاندان کے کسی فرد کو اطلاع نہیں دی گئی۔ وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق نورین نیازی کو دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کے ابتدائی طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
وکیل نے دعویٰ کیا کہ نورین نیازی غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔