بھارت کی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے گائے ذبح کرنے کے کیس میں 3 مسلمان شہریوں وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق تینوں افراد سے 277 کلوگرام گائے کا گوشت برآمد ہوا تھا، جس کی پاداش میں عدالت نے انہیں عمر قید کے ساتھ 3 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا بھی عائد کی۔
گجرات کے نائب وزیراعلیٰ ہرش سانگھوی نے عدالت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ قانون گائے کو ذبح کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گا۔