پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر فروخت کا دباؤ غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی چند منٹوں میں 236 پوائنٹس گر کر 166,957 پوائنٹس پر آگیا۔

مارکیٹ میں آٹو موبائل، سیمنٹ، بینکنگ، کھاد اور تیل و گیس سمیت اہم شعبوں میں منفی رجحان دیکھا گیا جبکہ حبکو، ماری، پی پی ایل، ایم سی بی اور دیگر بڑی کمپنیوں کے حصص بھی منفی زون میں رہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے اکتوبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 9.5 سے 10.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 1,456 پوائنٹس سے زائد تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US