کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔
حملے کے فوراً بعد بائننس نے مختلف بلاک چین پارٹنرز اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے ہوئے تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔
بائننس نے سیکیورٹی چیکس مکمل ہونے تک تمام ڈیپازٹس اور وِتھ ڈراولز کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے، جبکہ کمپنی نے متاثرہ صارفین کے تمام نقصانات خود پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سائبر حملہ ایک انجینئر کے لیپ ٹاپ ہیک ہونے کی وجہ سے ہوا، جس کے ذریعے ہیکرز نے بائننس کے سسٹم تک رسائی حاصل کی اور غیر قانونی طور پر ٹرانزیکشنز کرکے رقم نکلوائی۔
بلاک چین انٹیلیجنس فرم TRM Labs کا کہنا ہے کہ اس حملے میں شمالی کوریا کے سرکاری ہیکنگ گروپ 'TraderTraitor' کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی کرپٹو پلیٹ فارم بائی بٹ (Bybit) سے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر چوری ہوئے تھے۔