جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کے قتل کا جرم ثابت، ایک اہلکار کو سزائے موت، 2 کو عمر قید

image

کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر شاہین فورس کے پولیس اہلکار شہریار کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے کیس میں نامزد دیگر شریک ملزمان اہلکار ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ تینوں ملزمان کو مقتول کے ورثا کو پانچ، پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے گلشن اقبال میں عامر نامی نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، اور نہ رکنے پر تعاقب کرتے ہوئے ایک رہائشی فلیٹ میں داخل ہو کر اس پر فائرنگ کردی تھی۔

اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعے کو پولیس مقابلہ قرار دیا تھا، تاہم حقائق سامنے آنے پر ملزمان کے خلاف سن 2022 میں تھانہ شاہراہ فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US