ڈرائیور چلتی بس سے کود گیا، مگر ایک مسافر کی حاضر دماغی نے 30 زندگیاں بچا لیں

image

خوشاب کے پہاڑی راستے پر ایک خطرناک صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ڈھلوان سے نیچے اترتی مسافر بس کے بریک اچانک جواب دے گئے۔ حالات بگڑتے دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی، جبکہ اندر موجود 30 افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔

اسی دوران بس میں سفر کرنے والے ایک شخص نے ہمت دکھائی۔ مزدا چلانے کا تجربہ رکھنے والے اس مسافر نے فوراً اسٹیئرنگ سنبھالا اور گاڑی کا رخ پہاڑ کی جانب موڑ دیا۔ بس پہاڑی سطح سے رگڑ کھاتے ہوئے رک گئی اور ایک بڑے حادثے سے بچ گئی۔

واقعے کے بعد وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے اس شخص کو گلے لگا کر اس کی جرات کو سراہا۔ مشکل وقت میں اس کے بروقت فیصلے نے کئی خاندانوں کو بڑے صدمے سے محفوظ رکھا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس مسافر کے اقدام کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US