راولپنڈی اڈیالہ روڈ کے علاقے گلشن آباد میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن ربیعہ حسن جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ربیعہ حسن نجی ٹی وی چینل نیوز سے وابستہ تھیں اور واقعے سے قبل انہوں نے رات گئے نجی ٹی وی پر اپنا آخری پروگرام بھی کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقتولہ کے شوہر کو بھی شاملِ تفتیش کرلیا ہے۔