ینبع میں تعلیمی ادارے بند، آن لائن کلاسز 12 نومبر تک جاری رکھنے کا اعلان

image

سعودی عرب کے گورنریٹ ینبع میں تمام تعلیمی اداروں کی بندش اور آن لائن تدریس کا سلسلہ 12 نومبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امارتِ مدینہ منورہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ینبع گورنریٹ کے تمام طلبہ و طالبات کو گھروں سے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق صرف طلبہ و طالبات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اسکولوں کے تدریسی اور انتظامی عملے کو بھی اس فیصلے کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ تعلیم کے منظور شدہ ڈیجیٹل تعلیمی نظام کے تحت طلبہ و طالبات اپنی کلاسز، اسباق اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھیں گے۔ اس مقصد کے لیے مدرستی پلیٹ فارم سمیت دیگر منظور شدہ ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارمز استعمال کیے جائیں گے۔

متعلقہ حکام کے مطابق مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے اساتذہ طلبہ کو تعلیمی مواد فراہم کرنے، آن لائن تدریس اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US