اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، غیر ملکی وفود کی آمد جاری

image

پاکستان ایک بار پھر عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے قبرص اور ترکیے کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج پاکستان پہنچیں گے۔

وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اعلیٰ سطح کے وفود بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US