ایک سال کے دوران ملک کے مجموعی سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

image

ایک سال کے دوران ملک کے مجموعی سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جون 2026 کے اختتام تک حکومت اور اس کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک جا پہنچا ہے، جو گزشتہ سال جون 2025 کے اختتام تک 84.8 ٹریلین روپے تھا۔

اعداد و شمار سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ مجموعی حجم میں اس اضافے کے باوجود ملکی معیشت (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب کم ہو کر 72 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US